نیتن یاہو نے اپنے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دیدی
نیتن یاہو کی کرپشن کیس کی سماعت ملتوی
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے خلاف کل ہونے والی کرپشن کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
سیکیورٹی صورتحال کا حوالہ
خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کے وکیل نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو وجہ بتا کر سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی پر بالآخر فرانسیسی فوج کا ردعمل بھی آگیا
نیتن یاہو کی عدم موجودگی
’’جنگ‘‘ کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور خطے کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نیتن یاہو کم از کم 2 ہفتے تک عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: اے پی ایس سانحہ میں ملوث عناصر انسانیت کے مجرم ہیں: گورنر پنجاب
کرپشن کیس کی تفصیلات
نیتن یاہو کے خلاف 2020ء سے جاری کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہونی ہے۔ اس سے پہلے بھی نیتن یاہو کے خلاف مقدمات کی سماعت جنگ کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی تھی۔
الزامات کی نوعیت
نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔








