امریکی نائب صدر پاکستان پہنچ گئے
امریکہ کے نائب صدر کی پاکستان آمد
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایران سے مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹھنڈ بڑھ گئی تھی، رات کے 2 بجے تھے، شکار کی سنسنی نے جسم میں خون گرما دیا، ہم اگلے شکار کی تلاش میں دوسرے بیلے میں گھسے اور بھٹک گئے۔
مذاکرات کی تفصیلات
بی بی سی اردو کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جے ڈی وینس کو لانے والا ایئر فورس ٹو طیارہ اسلام آباد میں اُتر چُکا ہے۔ امریکہ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں جبکہ اُن کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور صدر کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راستوں کی بندش؛ سیالکوٹ میں ٹماٹر 700روپے فی کلو ہو گئے
سیکیورٹی انتظامات
ادھر پاکستانی میڈیا نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد ہائی وے پر سیکیورٹی کی گاڑیاں ہی گاڑیاں ہیں اور فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، اس دوران موبائل فون سروس بند ہے۔
تاریخی دورہ
بی بی سی کے مطابق 19 سال کے طویل وقفے کے بعد یہ کسی امریکی نائب صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ اس سے قبل سنہ 2007 میں اُس وقت کے امریکی نائب صدر ڈک چینی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔








