سعودی عرب نے پاکستان کو مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی کرا دی
سعودی عرب کی پاکستانی معیشت کے لئے مالی تعاون
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے پاکستان کو مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی کرا دی اور مشکل معاشی صورتحال میں مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سعودی وزیر خزانہ کی دورہ پاکستان کے دوران اعلٰی سطح ملاقاتوں میں قرض، ادھار تیل کی سہولت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتال میں شرمناک واقعہ، غیر تربیت یافتہ اور غیر متعلقہ شخص کے ہاتھوں خاتون کا پوسٹمارٹم
اقتصادی تعاون میں اضافہ
نجی ٹی وی سماء ٹی وی کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کے دورہ پاکستان میں سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر قرض اور آئل فنانسنگ سہولت میں توسیع کی درخواست کی گئی۔ تیل سہولت مزید 5 سال بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کا ایک اور اپ سیٹ، آسٹریلیا کے بعد سری لنکا کو بھی ہرا دیا
مالی دباؤ کا سامنا
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رواں ماہ تقریباً 4 ارب 80 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی کے دباؤ کا سامنا ہے۔ ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی پہلے ہی کی جاچکی، ایسے میں زرمبادلہ ذخائر برقرار رکھنے کے لیے مزید مالی مدد ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کی بریت کے بعد پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سے ریکارڈ ڈیلیٹ کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔
تعلقوں کی تجدید
دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور مضبوط برادرانہ تعلقات کی تجدید بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: موبائل چارجر سے گھر میں خوفناک آگ، 7 افراد جاں بحق
وزیراعظم سے ملاقات
سعودی وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی جس میں اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سعودی قیادت کی جانب سے مسلسل مالی و اقتصادی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بیٹرز نے انگلینڈ کیخلاف ایشز میں منفرد ریکارڈ قائم کر دیا
مضبوط تعلقات کا عزم
ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ سعودی وزیر خزانہ نے بھی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے وفد کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات، یومِ الحاقِ پاکستان پر جلسے میں شرکت کی دعوت
سعودی وزیر خزانہ کی واپسی
سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انہیں الوداع کیا جہاں خوشگوار ماحول میں ملاقات بھی ہوئی۔
مستقبل کی توقعات
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف اجلاس کے دوران دوبارہ ملاقات کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرخزانہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کی شراکت داری مزید مضبوط ہونے کا اشارہ ہے۔








