ایرانی عوام کے مفادات اور حقوق کا بھرپور اتھارٹی کے ساتھ تحفظ کریں گے: عباس عراقچی کی جرمن ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو
ایران اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جرمن ہم منصب یوان واڈیفول سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محب مرزا سے پسند کی شادی کی ناکامی اور دوسری شادی کا معاملہ، اداکارہ آمنہ شیخ نے نوجوان لڑکیوں کیلیے اپنی سبق آموز کہانی بتادی
ایران کی بے اعتمادی کے تحفظات
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ بے اعتمادی کے ماحول میں مذاکرات میں شامل ہو رہا ہے۔ بے اعتمادی کی وجہ امریکہ کی وعدہ خلاف ورزی اور سفارتی دھوکہ دہی ہے۔ ایران بھرپور اتھارٹی کے ساتھ اپنے عوام کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند
جنگ بندی مذاکرات کا پس منظر
واضح رہے کہ جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں امریکہ اور ایران کے وفد اسلام آباد میں موجود ہیں۔
امریکی وفد کا دورہ اسلام آباد
ایران سے جامع جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔








