بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز امریکا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ وہاں سے تیل اور گیس حاصل کی جا سکے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز امریکا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ وہاں سے تیل اور گیس حاصل کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکر جانا شروع ہوگئے، معاشی مشیر وائٹ ہاؤس کا دعویٰ
ٹینکرز کی آمد
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ٹینکرز (بحری جہاز) اعلیٰ معیار کے تیل اور گیس کے حصول کے لیے امریکا کی طرف رواں دواں ہیں۔ امریکا کے پاس، تیل کے ذخائر کے حوالے سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے مجموعی ذخائر سے بھی زیادہ تیل موجود ہے اور ان کا معیار بھی بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ ،9999 وکلاووٹ ڈالیں گے
پیغام کی اہمیت
ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'ہم آپ کے منتظر ہیں، یہ لوڈنگ تیز رفتار ہوگی'۔
صدر ٹرمپ کا ٹوئٹ
PRESIDENT TRUMP on TruthSocial: Massive numbers of completely empty oil tankers, some of the largest anywhere in the World, are heading, right now, to the United States to load up with the best and “sweetest” oil (and gas!) anywhere in the World.
We have more oil than the next… pic.twitter.com/7eu34V5XWS
— Donald J Trump Posts TruthSocial (@TruthTrumpPost) April 11, 2026








