آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکہ اور ایران کے درمیان شدید اختلافات برقرار ہیں، ایرانی میڈیا
امریکہ اور ایران کے درمیان اختلافات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکہ اور ایران کے درمیان شدید اختلافات برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصری وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
تحریری پیغامات کا تبادلہ
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تحریری پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جس کا مقصد بات چیت کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک تک پہنچنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افریقی ملک چاڈ کا ٹرمپ کی پابندی پر دوٹوک جواب، امریکیوں کے ویزے روک دیے
واشنگٹن کے مطالبات کی شدت
تسنیم نے پاکستان کے دارالحکومت میں موجود اپنے نمائندے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ مذاکرات میں پیش رفت کو واشنگٹن کے “معمول کے مطابق حد سے زیادہ مطالبات” نے سست کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشاورت کا عمل تاحال جاری ہے، تاہم بعض اہم معاملات پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔
آبنائے ہرمز کا معاملہ
خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ ان اہم نکات میں شامل ہے جہاں دونوں فریقین کے درمیان سنجیدہ نوعیت کے اختلافات پائے جاتے ہیں، جس کے باعث کسی حتمی پیش رفت میں رکاوٹ درپیش ہے۔








