لیسکو کا رینجرز اور پولیس کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار، کروڑوں روپوں کے ڈیٹیکشن بلز چارج، ٹرانسفارمرز اور میٹرز ضبط

لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

لاہور (طیبہ بخاری سے) لیسکو نے رینجرز اور پولیس کے ساتھ مل کر مختلف سب ڈویژنز میں بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران کروڑوں روپوں کے ڈیٹیکشن بلز چارج کیے گئے جبکہ ٹرانسفارمرز اور میٹرز بھی ضبط کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشَد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ایک اور تاریخ رقم کر دی

زیرو ٹالرینس پالیسی

تفصیلات کے مطابق، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت لیسکو ایسٹرن اور ساؤتھ سرکلز میں بڑے پیمانے پر مشترکہ آپریشنز کیے گئے۔ ان کارروائیوں میں رینجرز اور پولیس کی معاونت حاصل تھی، جہاں مختلف علاقوں میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے ہونے والی بجلی چوری کا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: صادق خان نے ممدانی کے میئر منتخب ہونے کو فنٹاسٹک فتح قرار دیا

گاؤں سگیاں وساؤ میں کارروائی

ایس ای ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی محمود بوٹی سب ڈویژن کے علاقے گاؤں سگیاں وساؤ میں کیے گئے آپریشن کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تقریباً پورا گاؤں غیر قانونی طور پر ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی استعمال کر رہا تھا۔ متعلقہ صارفین پہلے ہی بقایا جات کی مد میں تقریباً 1 کروڑ 22 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے۔ متعدد بار مہلت دینے کے باوجود بجلی چوری ترک نہیں کی گئی۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے 2 عدد 200 کے وی اے کے ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے اور گاؤں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کوئی آسمان سے نہیں اترے کہ انہیں سزا نہ ہو: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

نشتر کالونی میں کارروائی

دوسری جانب، ایس ای ساؤتھ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی، ایکسین کوٹ لکھپت امجد حسین ناگرا نے نشتر کالونی سب ڈویژن کے علاقے چوہدری شادی ہال میں بھی رینجرز، پولیس اور ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن محمد وحید کے ہمراہ کارروائی کی۔ یہاں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران 100 کے وی اے کا ٹرانسفارمر، کیبل اور تین عدد میٹرز موقع سے ہٹا لیے گئے۔ متعلقہ صارف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے 1 لاکھ 70 ہزار یونٹس چارج کیے گئے ہیں۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس بجلی چوری سے ادارے کو 1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل

رینالہ خورد میں بڑی کارروائی

رینالہ خورد میں بھی لیسکو نے بڑی کارروائی کی اور ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے والے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے۔ لیسکو ٹیم نے موقع سے تمام غیر قانونی کیبلز قبضے میں لے لی ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا

چوہنگ میں گرینڈ آپریشن

علاوہ ازیں چوہنگ میں بھی لیسکو نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کیا اور بجلی چوری پر 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس مشترکہ آپریشن کے دوران مختلف دکانوں اور ایمبرائیڈری مشین یونٹس پر چھاپے مارے گئے، جہاں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بڑے پیمانے پر چوری کی جا رہی تھی۔ لیسکو ٹیم نے موقع پر بجلی چوری رنگے ہاتھوں پکڑ لی اور غیر قانونی طور پر چلنے والی متعدد ایمبرائیڈری مشینیں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

چیف ایگزیکٹو کا بیان

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...