اسلام آباد مذاکرات، ڈاکٹر شہبازگل نے نام لیے بغیر غریدہ فاروقی کو لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

شہباز گل کی تنقید

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اسلام آباد مذاکرات کی کوریج کرنے والی پاکستانی خاتون صحافی غریدہ فاروقی کو لباس کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لے لیا اور ویلاگ میں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سفاک شخص کا اپنی 2 کم عمر سوتیلی بیٹیوں پر بدترین تشدد

غریدہ فاروقی کا ذکر

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے نام لیے بغیر غریدہ فاروقی کو لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے اپنے ویلاگ میں خاتون صحافی کا نام نہیں لیا لیکن ویڈیو میں ان کی تصویر دکھائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق قوال احمد صابری اور ان کے بیٹے کی میت کراچی پہنچا دی گئی

عزت اور پیشکش کا معاملہ

شہباز گل کا کہنا تھا کہ آپ کی اور آپ کے ملک کی عزت کا معاملہ ہے تو ہائی جین، کلینلینکس اور پریزنٹیشن کو اس طرح سے کریں کہ پاکستان کا اچھا نام باہر جائے۔ وہاں ایک محترمہ کو بتایا گیا کہ آپ نے جا کر فری وائی فائی اور فری کھانے کی تعریف کرنی ہے اور یہ بتانا ہے کہ یہاں پر کیا چل رہا ہے تو اپنے پاجامہ ہی چلی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بھی بالکل ویسے ہی مگر نیلے رنگ کے پاجامہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف مذہبی سکالر علامہ طاہر القادری 75 برس کے ہو گئے۔

مغربی لباس کی خواہش

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے بہت سے لوگ مغربی لباس پہننا چاہتے ہیں، وہ بھی چونکہ باہر پڑھی نہیں ہیں، کوئی ٹریننگ حاصل نہیں کی اور نہ بیرون ملک کوئی کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو لگتا ہے کہ منہ بگاڑ کر انگریزی بولنا، منہ بگاڑ کر اردو بولنا، اردو گلے سے بولنا، انگریزی ناک سے بولنا، تو معاملات آپ کو ماڈرن بنا دیتے ہیں۔ اس کے بعد مغربی لباس پہنو تو آپ ماڈرن ہو جاتے ہیں، منہ کے اوپر اتنی بڑی عینک لگاؤ کہ آپ کا منہ بیڈ فورٹ ٹرک جیسا بن جائے تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ ماڈرن ہوگئے ہیں۔

شائستگی کی ضرورت

شہباز گل کا کہنا تھا کہ کوئی عقل بھی ہوتی ہے آپ بے شک مغربی لباس پہنیں لیکن اس میں کوئی ڈھنگ، شائستگی ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈریسز کا تو آپ کو پتہ ہی ہے کیونکہ آپ وہاں رہے ہیں، لیکن مغربی لباس کا آپ کو اس وقت پتہ چلتا جب آپ مغرب میں رہتے یا پڑھتے رہے ہیں۔ پاکستان میں جن لوگوں نے یہ کیا ہے ان سے یہ ڈھنگ سیکھ لیں، وہ ایک عجیب ہی صورتحال بنی جب وہ محترمہ پاجامہ پہن کر تشریف لے آئیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...