حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کے لیے ’’میت منتقلی سروس‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا

میت منتقلی سروس کا آغاز

لاہور (زین بابو نمائندہ ڈیلی پاکستان) مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کے لیے ’’میت منتقلی سروس‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد مرحومین کی باعزت انداز میں گھر تک منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیر بالا میں بھیڑ بکریوں کی لڑائی پر پولیس نے انوکھا مقدمہ درج کر لیا

سروس کی ابتدائی دستیابی

ابتدائی مرحلے میں یہ سروس لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں فراہم کی جائے گی، جہاں سے میت کو بلا معاوضہ گھر منتقل کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق جون تک اس سروس کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھاتے ہوئے پنجاب کی ہر تحصیل تک پھیلا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر: ملتان موٹروے پر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 3 مسافر جاں بحق

خصوصی ایمبولینس کی فراہمی

حکومت کی جانب سے ہر تحصیل میں ’’Deceased Care Service‘‘ کے تحت میت کی منتقلی کے لیے خصوصی ایمبولینس فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے گاڑیوں کی چابیاں بھی متعلقہ حکام کے حوالے کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کا امریکہ کو تاریخ کا مہنگا ترین تحفہ دینے کا فیصلہ، ٹرمپ نے تصدیق بھی کر دی

سروس کا استعمال کیسے کریں

اس سروس سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے شہری ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر کال کر سکتے ہیں، جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں 24 گھنٹے تربیت یافتہ، یونیفارم میں ملبوس ڈرائیورز اس سہولت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

حکومتی ترجمان کا بیان

حکومتی ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو مشکل گھڑی میں سہولت فراہم کرنا اور مرحومین کے ساتھ باوقار برتاؤ کو یقینی بنانا ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...