کونسے اینگل پر نصب سولر پینلز سب سے زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں؟
بھارت میں نئی تحقیق کا انکشاف
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے سفید رنگ کی سطح پر نصب سولر پینلز میں توانائی کی پیداوار پر جھکاو کے زاویے کے اثرات پر تحقیق کی۔ انہوں نے دریافت کیا ہے کہ 30 ڈگری پر نصب کئے گئے پینلز زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
تحقیق کی تفصیلات
تحقیق کے متعلقہ مصنف سپراوا چکرورتی نے پی وی میگزین کو بتایا کہ "ہم نے دو طرفہ پی وی ماڈیولز (سولر پینلز) سے توانائی کی پیداوار زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لئے بہترین زاویے کی تلاش کی، جس میں براہ راست اور منعکس شعاعوں دونوں کو مدنظر رکھا گیا۔"
یہ بھی پڑھیں: رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک
زمین کی عکاسی کا کردار
انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری تحقیق دو طرفہ سولر پینلز کی کارکردگی کو بڑھانے میں زمینی عکاسی کے خاص طور پر سفید پینٹ شدہ سطحوں کے استعمال کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری
پینلز کی جانچ کا عمل
یہ تجزیہ ہندوستانی صنعت کار لوم سولر پرائیویٹ کی طرف سے فراہم کردہ 440 ڈبلیو بائفیشل مونوکرسٹل لائن پی ای آر سی پینل کے جھکاو¿ کے زاویے کو مسلسل ایڈجسٹ کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔ سولر پینلز کو اس سال فروری میں دھوپ کے دنوں میں 0 سے 90 ڈگری تک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی چھت پر نصب کیا گیا اور صبح 9 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ایک گھنٹے کے وقفے سے پیمائش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا
پیمائش کے زاویے
ماہرین نے وضاحت کی کہ "اس کیلئے آٹھ الگ الگ جھکاو¿ کے زاویوں کا انتخاب کیا گیا، جن میں 0° (افقی) سے 90° (عمودی) شامل ہیں۔"
تحقیق کے نتائج
وہ مزید بتاتے ہیں کہ "تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ 30 ڈگری سے 60 ڈگری کے جھکاو¿ کی حد کے اندر، 30 ڈگری پر پوزیشن والے بائفیشل پی وی ماڈیولز نے 60 ڈگری کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔"
تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ یومیہ اوسط بجلی کی پیداوار اس وقت حاصل کی گئی جب ماڈیول کا زاویہ 30 ڈگری پر تھا، جس کے نتیجے میں 316.85 ڈبلیو پاور آؤٹ پٹ اور 0.20 سے 0.40 کے درمیان دو طرفہ شعاع ریشو حاصل ہوا۔








