قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد
معروف خبر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
سکیورٹی کے سخت انتظامات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اجلاس کے حوالے سے احکام
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، صرف پاس ہولڈر میڈیا نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث تمام صحافی اپنا پریس گیلری کارڈ ہمراہ رکھیں۔