فضل الرحمان نے بربادیوں کے امکانات کم کردیے ہیں، علامہ راجا ناصر عباس
مولانا فضل الرحمان کی کوششیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بربادیوں کے امکانات کم کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حجامت کروانے گیا تو 1 نوجوان فیشل کروا رہا تھا جس سے تاخیر ہوئی، چیف جسٹس نے وضاحت پیش کردی
سینیٹ اجلاس میں خطاب
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ کسی بھی کام کی نیت سب سے اہم ہوتی ہے، آئین کے اندر ترمیم پالیمنٹ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ترمیم تیزی سے کروانے کی کوشش کی گئی، شکوک و شبہات پیدا ہوئے، اس طرح سے تو آئینی ترامیم نہیں ہوتیں۔
یہ بھی پڑھیں: باڑہ میں ہونے والے سیاسی جلسے میں صوبائی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ۔
آئینی ترمیم کا طریقہ
سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم ظلم کر کے، لوگوں کو اغوا کرکے کی جائے تو یہ کونسی ترمیم ہے؟ اگر کسی پر دباؤ ہے تو ہمیں اُس کا دفاع کرنا چاہیے۔ عوام کی مشکلات کےلیے ترامیم نہیں کی جاتی، کیوں اتنی جلدی ہے؟ اگر پی ٹی آئی ساتھ نہیں دے گی تو یہ ترامیم متنازع ہوجائے گی。
یہ بھی پڑھیں: افسر کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی نہ دینے کا سینٹرل سلیکشن بورڈ کا فیصلہ کالعدم قرار
آپس میں تعاون کا پیغام
علامہ راجا ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ ہم آپس میں بیٹھ سکتے ہیں، ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں، اعتماد کرتے ہیں، ہم چیخ رہے ہیں کہ لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، کوئی نہیں سنتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک روس دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت، روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان متوقع
ظلم کے بغیر ترمیم کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ یہ کونسی ترمیم ہے جو ظلم سے کی جائے؟ ابھی ترامیم جو آئی ہیں اس پر اتفاق رائے ہوتا تو کسی کو اعتراض نہیں ہوتا۔ اختر مینگل یہاں آئے اور کہا میں اپنے بندوں کو ڈھونڈنے آیا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: میں اپنے بچے کے ڈائپر خود تبدیل کرتا ہوں: محب مرزا
پاکستان کی خاطر ترمیم
ایم ڈبلیو ایم سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی خاطر ترمیم کریں، فرد واحد کے پیچھے نہ جائیں، مولانا فضل الرحمان نے بربادیوں کے امکانات کم کر دیے۔
شکریہ مولانا فضل الرحمان
ان کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے سمجھداری کا کردار ادا کیا، اگر جے یو آئی سربراہ کو مزید وقت دیا جاتا تو اس میں مزید بہتری ہوتی۔








