اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کی اقوام متحدہ سے اپیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو حق دلانے میں کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ، بہتر ہے صلح صفائی ہو ، فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں، بیرسٹر گوہر
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے حوالے سے پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقوامِ متحدہ سے منسوب دن پر پیغام میں کہا کہ اقوامِ متحدہ امن، انسانی حقوق اور ترقی کے لیے امید کی کرن ہے۔ اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں غربت، جہالت اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ اقوام متحدہ سے منسوب دن یکجہتی، امن اور تعاون کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے۔
پاکستان کی اقوام متحدہ کے بنیادی مقاصد سے وابستگی
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے بنیادی مقاصد سے گہری وابستگی رکھتا ہے۔ ذمہ دار اور سرگرم رکن کی حیثیت سے پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر عالمی امن اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔








