ادلے کا بدلہ: چالان کرنے پر لیسکو اہلکار نے وارڈن کی بجلی کاٹ دی
ایونٹ کی تفصیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر واپڈا اہلکار کا چالان کر دیا گیا جس پر واپڈا اہلکار نے بدلہ لینے کیلئے سیکٹر بند روڈ کی بجلی کاٹ دی۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی کے ثمرات اب گاؤں گاؤں پہنچیں گے، 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
انٹرویو میں واقعات کی وضاحت
سیکٹر بند روڈ میں تعینات ٹریفک وارڈن نے واپڈا اہلکار زبیر کا چالان کیا تھا۔ اس ضمن میں واپڈا اہلکار زبیر کا کہنا تھا کہ سیکٹر بند روڈ کا میٹر عدم ادائیگی کی بنا پر کاٹا گیا ہے۔ ہم نے روزانہ کی بنیاد پر یہاں سے گزرنا ہوتا ہے ،ٹریفک پولیس کو واپڈا اہلکاروں کا خیال کرنا چاہئے۔
متضاد بیانات
دوسری طرف ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیکٹر بند روڈ میں لگے میٹر پر کوئی بھی واجبات نہیں ہیں۔








