پاکستانی پاسپورٹ پھاڑنے اور ویڈیو وائرل کرنیوالے دو افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے
ایبٹ آباد میں پولیس کارروائی
ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) پولیس نے پاکستانی پاسپورٹ کی بے حرمتی کرنے والے دو افغانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کی گمشدگی: سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کیا
گرفتار شدگان کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی پولیس نے پاکستانی پاسپورٹ پھاڑنے اور اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے دو افغان باشندوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمے کی نوعیت
پولیس کے مطابق عظمت اللہ اور عظمت دین نامی افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 153A/504 اور 14 فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔