ثانیہ عاشق کو پنجاب میں اہم وزارت مل گئی
ثانیہ عاشق کی شمولیت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نوجوان رہنما ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات نے ثابت کردیا کہ میڈیا کو مینج کرکے کسی سیاستدان کی مقبولیت کم نہیں کی جا سکتی، حامد میر کا تجزیہ
سیاسی کیریئر کا آغاز
وہ 2018 کے عام انتخابات کے بعد بطور ینگسٹ ایم پی اے پنجاب اسمبلی کی رکن بنی ہیں۔ ثانیہ عاشق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ تقریباً ایک دہائی سے کام کر رہی ہیں۔
تعلیمی پس منظر
انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ثانیہ عاشق کو محکمہ سپیشل ایجوکیشن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔