راولپنڈی؛ ٹرنک سے سرکٹی لاش ملنے کا واقعہ، بہنوئی کو قتل کرنیوالا سالا گرفتار
پولیس نے سر کٹی لاش کا معمہ حل کیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تھانہ نصیر آباد کے علاقے جھاورا مصریال روڈ سے ٹرنک سے ملنے والی سر کٹی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا واحد عہدیدار جو تنخواہ نہیں لیتا بلکہ جہاز کی ٹکٹیں بھی اپنی جیب سے خریدتا ہے
مقتول کی شناخت
پولیس کو تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مقتول کا نام ناصر ہے جو ٹریکٹر ٹرالی چلا کر اپنے کنبے کا پیٹ پالتا تھا جس میں اسکی اہلیہ، چار بچیاں اور سالا شامل تھا۔ ندیم نامی سالے کے معاشی حالات کے سبب ناصر نے اپنے ساتھ کام پر رکھا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان، تقویٰ کو اختیار کریں گے تو اللہ جنت عطا فرمائے گا، خطبہ حج
ملزم کا اعتراف
تفتیش کے دوران پولیس نے مشکوک پائے جانے پر مقتول کے سالے ندیم کو شامل تفتیش کیا تو کیس کی گتھیاں سلجھنا شروع ہوگئیں۔ ملزم نے بہنوئی کو لین دین کے تنازعے پر کلہاڑی سے قتل کرنے کا اعتراف کیا اور شناخت چھپانے کے لئے سر تن سے جدا کرکے پانی میں دھڑ ٹرنک میں ڈال کر ویرانے میں پھینکنے کا ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا کیسے کرینگے؟ جسٹس عقیل عباسی
پولیس کی کارروائی
پولیس کا حکام کہنا تھا کہ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم بہنوئی کی ٹریکٹر ٹرالی فروخت کرنا چاہتا تھا لیکن مقتول کے روزگار کا واحد سہارا تھا جو ایسا نہیں چاہتا تھا۔ پولیس ٹیم نے تفتیش کرتے ہوئے 2 روز میں اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اندھے قتل کی تفتیش اور ملزم کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات
قانونی کارروائی
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، ملزم چاہے کتنا ہی شاطر ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
واقعے کی تفصیلات
واضح رہے کہ نصیر آباد پولیس کو 3 روز قبل مصریال روڈ پر ٹرنک سے سربریدہ لاش ملی تھی۔ واقعے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی کینٹ کی سربراہی میں لاش کی شناخت اور ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔








