لاہور یوتھ فیسٹیول کا دوسر مرحلہ ختم ، ٹرائلز کا مکمل، 28 تعلیمی اداروں کے 150 سے زائد طلباء کی شرکت، وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی صوبے میں صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ ایسی سرگرمیوں کا انعقاد نوجوانوں میں جیت کی لگن پیدا کرتا ہے۔ لاہور یوتھ فیسٹیول جیسی سرگرمی کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور یوتھ فیسٹیول کے ٹرائلز میں شریک طلباء نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ لاہور یوتھ فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی گرفتاری کا دعویٰ
دوسرے مرحلے کی سرگرمیاں
دوسرے مرحلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے درمیان کھیلوں اور ٹیلنٹ ہنٹ کی دیگر سرگرمیوں کا مقابلہ کروایا گیا۔ دوسرے مرحلے کے آخری دن پنجاب اسٹیڈیم اور جی سی یونیورسٹی میں ٹرائلز ہوئے۔ پنجاب سٹیڈیم میں طلباء کے درمیان ڈسکس، جیولئن تھرو، لانگ جمپ، پول جمپ ور رسہ کشی کے مقابلہ جات ہوئے جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں جمناسٹک کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
طلباء کی شمولیت
ٹرائلز کے آخری روز 28 یونیورسٹیوں کے 150 سے زائد طلباء نے حصہ لیا جن میں شرکاء نے انتہائی جوش و خروش سے شرکت کی۔
اختتامی تقریب کی تاریخ
واضح رہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس سٹیڈیم میں ہوگی۔