بھارت میں نوجوان نے حاملہ گرل فرینڈ کو شادی کیلئے دباو ڈالنے پر قتل کر دیا

نوجوان نے حاملہ دوست کا قتل کیا

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ایک نوجوان نے شادی کے لیے دباو ڈالنے پر اپنی حاملہ دوست کو قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 2026 سے غیر ملکیوں کے لیے پراپرٹی خریدنے کا سنہری موقع

واقعہ کی تفصیلات

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے روہتک میں سنجو نامی لڑکے نے شادی کے لیے زور زور ڈالنے پر اپنی حاملہ دوست سونیا کو قتل کر دیا اور پھر اپنے دو دوستوں کی مدد سے لاش کو دفنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع

سونیا کی سوشل میڈیا موجودگی

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ سونیا کے سوشل میڈیا پر 6000 سے زائد فولوورز تھے اور اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سوشل میڈیا پر کئی تصاویر پوسٹ کر رکھی تھیں۔

پولیس کی کارروائی

پولیس کے مطابق مقتولہ سونیا 7 ماہ کی حاملہ تھی اور وہ سنجو کو شادی کے لیے اصرار کر رہی تھی تاہم لڑکا شادی کے لیے تیار نہیں تھا اور چاہتا تھا کہ سونیا اپنا حمل ضائع کروا دے۔

پولیس کے مطابق دونوں کی اس معاملے پر کئی بار تکرار بھی ہو چکی تھی اور قتل کے روز بھی سونیا ملزم سنجو سے ملاقات کے لیے گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...