قومی اسمبلی کا اجلاس کل ،وقت بھی تبدیل ،انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقت میں تبدیلی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا۔ ایوان زیریں کا اجلاس کل شام 5 کے بجائے 4 بجے ہوگا، جس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی آئی اے کا ایران میں اندرونی بغاوت کو ہوا دینے کے لیے مسلح کرد جنگجوؤں کو تیار کرنے کا منصوبہ
اجلاس کی وقت کی تبدیلی
قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے کے بجائے 4 بجے ہوگا۔ اراکین کو اجلاس کے وقت میں تبدیلی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور حاصل اختیار کے تحت اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی کراچی نے ای چالان کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
حکومت کی اہم قانون سازی
حکومت کل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، حکومتی اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی ترمیمی بل
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کل منظور ہونے کا امکان ہے۔








