خواجہ سرا کمیونٹی نے دوسرے ‘ہجڑا فیسٹیول’ کا اعلان کردیا

ہجڑا فیسٹیول کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں خواجہ سرا کمیونٹی نے دوسرے ہجڑا فیسٹیول کا اعلان کردیا۔ کراچی پریس کلب میں ڈاکٹرسارہ گل اور بندیا رعنا سمیت دیگر نے پریس کانفرنس کی۔
یہ بھی پڑھیں: 3سالہ بچی کا فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
ہجڑا فیسٹیول کی تھیم
ڈاکٹرسارہ گل کا کہنا تھا کہ رواں سال ہجڑا فیسٹیول کی تھیم خواجہ سراؤں کی شناخت وجود ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہجڑا فیسٹیول 9 نومبر کو کراچی فریئر ہال میں ہوگا اور رواں سال ہجڑا فیسٹیول کے آغاز سے پہلے ریلی نکالی جائے گی۔
حکومتی مطالبات
بندیا رعنا کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کے ذریعے ہم اپنے مطالبات بھی حکومت کے سامنے رکھیں گے، ملازمت میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ ان کو دیا جائے۔