دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کونسے نمبر پر ہے؟

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں سنگاپور پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان 102ویں نمبر پر موجود ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 195 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کتاب سے دوبارہ رشتہ جوڑنے سے ہی قوم کا حال اور مستقبل بہتر ہوگا: چیئرمین پیمرا سلیم بیگ

دوسرے اور تیسرے نمبر والے پاسپورٹس

فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 192 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔ جبکہ آسٹریا، ڈنمارک، جنوبی کوریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لگسمبرگ، سویڈن اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 191 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ امریکی پاسپورٹ کے حامل افراد 186 ممالک تک ویزا فری سفر کرسکتے ہیں اور یہ 8 ویں نمبر پر رہا۔

پاکستان کا پاسپورٹ اور اس کی رینکنگ

پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا پانچواں ملک قرار پایا ہے۔ مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 102 واں نمبر آیا اور اس پر 33 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔ یمن بھی پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر 102 ویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان اور یمن سے نیچے عراق (103)، شام (104) اور افغانستان (105) ہیں۔ اسی طرح صومالیہ (101)، نیپال (100)، لیبیا (100)، بنگلادیش (99)، فلسطین (99) اور شمالی کوریا (98) کے پاسپورٹس پاکستان سے اوپر ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...