ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مختصر سی مدت میں محبت اور دوستی کا ایسا رشتہ بندھ گیا جسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا،اس کے جانے کے بعد صاحب کی اداسی اور میری تنہائی گہری ہو گئی
نئی قیمتیں
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2735 ڈالر فی اونس ہے۔








