ٹرمپ کے سیاسی سفر پر ایک نظر،پہلا دورِاقتدار تنازعات سے بھرپور رہا
ڈونلڈ ٹرمپ کا دور اقتدار
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نومنتخب امریکی صدر اور 2024 کے لئے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورِ اقتدار تنازعات سے بھرپور رہا، انہوں نے 91 الزامات کے سائے میں دوسری صدارتی مہم شروع کی، جس میں ان پر دو ناکام قاتلانہ حملے بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کا دورہ ملتان ،ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن اور ڈی او کی انکوائری کا حکم
سیاسی پس منظر
ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے 2017 سے 2021 تک امریکا کے 45ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ اپنے متنازعہ بیانات، پالیسیوں اور کاروباری پس منظر کی وجہ سے نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
تعلیم اور کاروبار
ٹرمپ نے 1968ء میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے معاشیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے والد نے 1971ء میں انہیں اپنی رئیل اسٹیٹ کمپنی کا صدر مقرر کیا، جسے انہوں نے "ٹرمپ آرگنائزیشن" کا نام دیا۔ ٹرمپ نے کمپنی کو بڑے منصوبوں جیسے فلک بوس عمارتوں، ہوٹلوں اور گولف کورسز کی تعمیر میں مصروف رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے خلائی مشن ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلموں سے سستے کیوں ہیں؟
سیاسی سفر کا آغاز
2016ء کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کے طور پر حصہ لیا اور ڈیمو کریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو شکست دی۔ ان کی انتخابی مہم میں ان کے بیانات اور پالیسیوں کی بڑی مقبولیت تھی مگر انہوں نے امریکی عوام کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ان کی صدارت کے دوران مختلف اقدامات نے تنازعات کو جنم دیا، جن میں مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی، امریکا-میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر اور ماحولیات سے متعلق قوانین کی تبدیلی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Women’s T20 World Cup: New Zealand Falls to Australia
2020 کے انتخابات اور بعد کے واقعات
2020 کے انتخابات میں ٹرمپ کو جو بائیڈن نے شکست دی مگر انہوں نے اپنی شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ 6 جنوری 2021ء کو انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل کی جانب مارچ کرنے کی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں حامیوں نے وہاں حملہ کیا جس دوران پانچ لوگ ہلاک ہوئے۔
مواخذہ اور سیاسی ورثہ
ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے صدر ہیں جن کا مواخذہ کیا گیا لیکن وہ بری ہوگئے، انہیں طاقت کے غلط استعمال، کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور حامیوں کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات لگے۔ ان کی صدارت کو سیاسی ماہرین اور مورخین امریکی تاریخ کے متنازعہ اور ناکام صدور میں شمار کرتے ہیں۔