لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام10واں بیٹل ایکس پولوکپ2024ء کے دوسرے روز تین اہم میچز ہوئے
بیٹل ایکس پولوکپ 2024ء کے میچز
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام 10واں بیٹل ایکس پولوکپ 2024ء کے دوسرے روز تین اہم میچز کھیلے گئے جن میں ڈائمنڈ پینٹس، ماسٹر پینٹس اور نیوایج کیبلز کی ٹیمیں فاتح رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس ڈیل لیکر آیا؟ وزیر داخلہ محسن نقوی کا عمران خان کے ٹوئٹ پر سوال
میچ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے تحت منعقدہ میچز جناح پولو فیلڈز کے تینوں گراؤنڈز میں ہوئے جن کو دیکھنے کیلئے تماشائی اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سب سے امیر گلوکارہ کا نام سامنے آگیا
پہلا میچ
پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ایف جی /دین پولو کو 8-6 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چار، راجہ تیمور ندیم اور میر حذیفہ احمد نے دو دو گول سکور کیے۔ ایف جی /دین پولو راجہ میکائل سمیع نے تمام چھ گول سکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کے دوران شہری کا گڑھے میں گرنے کا واقعہ، سی ایم کمپلین سیل کا نوٹس ،سیور لائن بچھانے والے کنٹریکٹر کیخلاف ایف آئی آر درج
دوسرا میچ
دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پاک آرمی ییلو کی ٹیم کو 9-7.5 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے آٹھ اور صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا۔ پاک آرمی ییلو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ پانچ، شاہد عمران نے ایک گول سکور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس حملے میں زخمی خاتون نیشنل گارڈ دم توڑ گئی
تیسرا میچ
تیسرے میچ میں نیوایج کیبلز نے ریجاس /باڑیز کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-3 سے ہرا دیا۔ نیوایج کیبلز کی طرف سے لاو ابی لینڈا نے دو، احمد بلال ریاض اور عدنان جلیل اعظم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ریجاس /باڑیز کی طرف سے جولین ڈائیز نے تینوں گول سکور کیے۔
آج کے میچز
آج بروز جمعرات دو اہم میچز پاکستان پارک میں کھیلے جائیں گے۔








