سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اٹلی کے کپتان انجری کے باعث سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے باہر
قیمتوں میں کمی کا اعلان
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی میں تلخ جملوں کا تبادلہ، تہلکہ خیز انکشاف
حالیہ قیمتیں
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4630 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہے۔
عالمی بازار کے حالات
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 65 ڈالر کم ہوکر 2762 ڈالر فی اونس ہے۔








