عدالتی احکامات کے مطابق کاروباری مراکز بند کیے جائیں گے، سموگ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

سموگ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں سموگ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حکومت پنجاب کے مکمل اختیار کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے اور عدالت کو آگاہ کریں گے کہ حکومت سموگ مٹیگیشن آرڈرز پر فوری اور مؤثر طریقے سے عملدرآمد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کو سموگ ڈوزئیر بھی پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات، سپیکر نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو بلا لیا
ٹریفک کے بہتر انتظام کے اقدامات
کچہری کے قریب ٹریفک کے بہتر انتظام کے لیے صوبائی وزیر قانون، سیکرٹری قانون، ڈی سی لاہور اور سی ٹی او بار ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ کمشنر لاہور، ٹیپا اور سی ٹی او ان 11 ٹریفک ہاٹ سپاٹس پر کام کریں گے، جن کا انہوں نے اس سے قبل اپنے سابقہ پلان میں ذکر کیا ہے، اس پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قیمتیں کم اور اشیاء خالص تھیں، دیسی گھی کھانے والے کو آج پینڈو سمجھا جاتا ہے یا حسرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ڈبل روٹی بیماروں کی خوراک تھی۔
اجلاس کے دیگر فیصلے
کمشنر لاہور کی زیر نگرانی سی ٹی او لاہور اور ضلعی انتظامیہ لاہور کی ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی موومنٹ کے لیے ٹھوس پلان تیار کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحول کچہری چوک کا معاملہ عدالت میں بھی اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو اپنی جنگیں خود لڑنے دو، بااثر امریکی مبصر ٹکر کارلسن کا امریکہ سے مطالبہ
عدالتی احکامات کی پیروی
عدالتی احکامات کے مطابق دکانیں اور کاروباری مراکز بند کیے جائیں گے۔ کمشنر آفس دکانوں کے اوقات اور بند ہونے کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے مکمل پلان دے گا۔ سٹی ٹریفک پولیس سڑکوں پر لازمی طور پر ماسک پہننے کی پابندی کو نافذ کرے گی۔ پنجاب سیف سٹی کے کیمرے اس سلسلے میں مدد فراہم کریں گے۔ بازاروں میں دکاندار ماسک پہنیں گے اور شہریوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ، زبانی جمع خرچ، جھوٹے وعدے اور اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ
دھول کنٹرول اور کلاؤڈ سیڈنگ
اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر زیر تعمیر عمارتوں کے مقامات سے اٹھنے والی دھول کے بارے میں ایس او پیز کو صحیح معنوں میں لاگو کیا جائے گا۔ سیکرٹری تحفظ ماحول ملتان میں کلاؤڈ سیڈنگ کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔ ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے کمشنرز آئندہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شیڈول اور انتظامات
اگلے احکامات تک دفاتر 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کریں گے اور ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ نجی شعبے میں بھی اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ چیف سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کچہری کے علاقے سے ای سی پی کے دفتر کی منتقلی کے حوالے سے خط لکھیں گے۔