پی ٹی آئی کے صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرا دیا گیا
پی ٹی آئی کا صوابی جلسہ
صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرا دیا گیا۔
جھنڈے کی لہرانے کا واقعہ
صوابی کے جلسے میں پی ٹی آئی کارکن نے امریکی جھنڈا لہرانا شروع کیا تو قریب موجود دیگر کارکنان نے انہیں امریکی جھنڈا لہرانے سے منع کیا اور جھنڈا نیچے کرنے کیلئے آوازیں دی۔
کارکنان کے درمیان جھگڑا
مگر پی ٹی آئی کارکن جھنڈا ہاتھ میں لئے کھڑا رہا اور لہراتا رہا۔ جلسہ گاہ میں شرکا نے جھنڈے کی طرف اشارے شروع کئے تو قریب موجود کارکنان نے ان سے امریکی جھنڈا کھینچ لیا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
امریکی جھنڈا کھینچنے کی کوشش کے دوران دھکم پیل بھی ہوئی تاہم کارکن سے امریکی جھنڈا نیچے کروا دیا گیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔