میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹر وے بند
موٹر وے کی بندش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شدید دھند کے باعث اسلام آباد سے کوٹ مومن تک موٹر وے بند کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
موٹر وے پولیس کا بیان
موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے M2 اسلام آباد سے کوٹ مومن تک، لاہور کی جانب جانے والی ٹریفک کے لیے شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔
آنے والے موسم کی پیشگوئی
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 14 سے 16 نومبر تک لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گوجرانوالا، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور لکی مروت میں بارش ہو سکتی ہے۔








