سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف قومی ٹیم کی کوچنگ سے بھی الگ ہوگئے
محمد یوسف کی کوچنگ سے علیحدگی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونے کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کوچنگ سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے۔ انہوں نے پاکستان انڈر 19 کے کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہنزہ، مظفرآباد اور سکردو چیمپیئنز ٹرافی ٹور سے باہر: پاکستان نے دوبارہ دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ
یاد رہے کہ ستمبر کے آخر میں محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔
وہاب ریاض کی واپسی
سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر بورڈ میں ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کو چیمپئنز ایونٹس کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں۔ وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور پاکستان ٹیم کے سینیئر منیجر بھی رہ چکے ہیں۔