سموگ سے زیادہ پی ٹی آئی خطرناک ہے، فیصلہ کرلیں علیمہ باجی نے سیاست کرنی ہے یا بشریٰ بی بی نے: عظمٰی بخاری

احتجاج کی دعوت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو دوسروں کے بچے استعمال کرنے کی بجائے اپنی فیملیز سمیت احتجاج کے لیے باہر نکلنا چاہیے۔ الجہاد الجہاد کا نعرہ لگانے والے پہلے قاسم، سلیمان اور ٹیریان سے جہاد کو لیڈ کروائیں۔ جو ریاست کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے کو جہاد کہتے ہیں ان کے خلاف خارجیوں جیسا ہی سلوک ہوگا۔ سموگ سے زیادہ پی ٹی آئی خطرناک ہے، سموگ صحت کو خراب کرتی ہے جبکہ پی ٹی آئی پاکستان کی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا!

خبر کی نوعیت

ہمارے ملک میں چٹ پٹی خبر بنانے کے لئے کسی بھی حد تک جانا جائز سمجھا جاتا ہے۔ وہ بات جس کا پورے افسانے میں ذکر نہیں ہوتا اسے خبر بنا دیا جاتا ہے۔ ذرائع کو بنیاد بنا کر ایسی ایسی خبریں گھڑ دی جاتی ہیں کہ بندہ دنگ رہ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دکی میں مسلح افراد نے 3 ٹرکوں کو فائرنگ کے بعد آگ لگادی

پریس کانفرنس کی تفصیلات

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈائیلسز کے مریضوں کے لیے ڈائیلسز کارڈ کا اجراء کر رہی ہے۔ ڈائیلسز کے مریضوں کو 10 لاکھ تک ڈائیلسز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈائیلسز کارڈ کے ذریعے مریض ٹیسٹ بھی کروا سکیں گے۔ پنجاب میں 25 سے 30 فیصد مریض دوسرے صوبوں سے بھی علاج کروانے آتے ہیں، یہ سہولت ان مریضوں کے لئے بھی ہو گی۔ اب کسی بھی ڈائیلسز مریض کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اگلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے یا کملا ہیرس؟ ہمیں کب تک معلوم ہو گا کہ کون جیتا اور کون ہارا؟

معاشی صورتحال

صحت کارڈ میں بھی کچھ تبدیلیاں کرکے جلد لانچ کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بڑی مشکل سے پاؤں پر کھڑی ہوئی ہے۔ معیشت کے حوالے سے خبروں میں سیاست ڈال دینا افسوس ناک بات ہے۔ پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں۔ سٹاک ایکسچینج ریکارڈ بنا رہی ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، تمام انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہونا شروع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

اخباری الزامات

انگلش اخبار کی خبریں بے سروپا تھیں جس میں 160 ارب روپے کا خسارہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یو اے ای میں بھی پنجاب حکومت نے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی۔ جس صحافی نے بھی حقائق کے برعکس خبر چھاپی ہے اس کو لیگل نوٹس جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو کانفرنس میں شرکت کیلئے ویزا دینے سے انکار

مالیاتی کامیابیاں

انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو اس مالیاتی سال کے آخر تک 630 سے 680 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دے گا۔ آئی ایم ایف نے اپنے اجلاس میں مانا ہے کہ پنجاب بجٹ خسارے کا شکار نہیں ہے۔ صوبہ پنجاب 40 ارب روپے کا سرپلس پہلی سہ ماہی میں دے چکا ہے۔ آفیشل ڈاکومنٹ وفاقی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاڈ لیور آئل: اٹھارویں صدی کی بدبودار دوا جو کمزور ہڈیوں کے لیے آج بھی اہم ہے

سیاست اور مشتبہ کردار

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو خاتون خود کو غیر سیاسی کہتی تھی وہ اب بانی پی ٹی آئی کے پیغامات جماعت کو پہنچا رہی ہے۔ یہ خاتون پردوں کے پیچھے چھپ کر کیوں سیاست کررہی ہے، فیصلہ کرلیں علیمہ باجی نے سیاست کرنی ہے یا بشریٰ بی بی نے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اکسائیں گے تو پھر ۔۔۔‘‘ نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفرید ی کی بات پر ریفرنس کے دوران قہقہے لگ گئے

قانونی استحقاق

انہوں نے کہا کہ پنجاب غیر قانونی صوبہ نہیں، ہم نے پہلے بھی رٹ قائم کی دوبارہ بھی رٹ قائم کرنا جانتے ہیں۔ سوالات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ایم پی ایز نے پشاور کے دربار عالیہ میں حاضری دی ہے، یہ لوگ ہمیں باتیں کرتے تھے، مکافات عمل کی شکل میں یہ ان کے چہرے پر زور دار تھپڑ مارا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ نے خیبرپختونخوا سے آنے والی سرکاری مشینری ضبط کر لی

احتجاج اور اس کی حقیقت

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے 9 ماہ کی حکومت میں کوئی چھٹی نہیں کی، اگر علاج کے لیے ایک ہفتہ کی چھٹی پر گئیں تو خواہ مخواہ بات کا بتنگڑ بنا دیا گیا۔ اگر مریم نواز لندن نہ جاتی تو کیا سموگ کم ہو جاتی؟

قومی معاملات

امریکہ میں کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والوں کو 14 سال کی سزا دی گئی، ہمارے ملک میں فساد گروپ نے مجسمے گرا دئیے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ معصوم ہیں، ان کو چھوڑ دیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس پر امریکہ نے وضاحت دیدی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...