وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ٹھیلہ لگانے والی بیوہ خاتون کو 5 لاکھ کا چیک
احسن اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری کا احسن اقدام۔ عظمٰی بخاری نے وزیر اعلٰی مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ٹھیلہ لگانے والی بیوہ خاتون کو 5 لاکھ کا چیک دے دیا۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے امداد
عظمیٰ بخاری نے یہ امدادی چیک وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے دیا ہے۔ ہائیکورٹ کے احاطہ میں خاتون عرصہ دراز سے ٹھیلہ لگا کر اشیاء فروحت کررہی ہے۔