جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس؛ جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کا سماعت سے انکار
سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ڈگری کیس کی سماعت سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ کیس میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سینیٹر فاروق نائیک نے وکالت نامہ پیش کیا۔
عدالت کی آگے کی کاروائی
جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے مزید کاروائی نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔








