پنکی پیرنی نے سعودی سرمایہ کاری کیخلاف بیان دیا ، سارے ٹبر کو لے کر شاہی مہمان خانے میں بیٹھی تھی تو سازش یاد نہ آئی؟ مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سب وضاحتیں جھوٹ اور فراڈ ہیں۔ پنکی پیرنی نے بیان عمران کے کہنے پر اور سعودی سرمایہ کاری کے خلاف دیا۔ یہ کوئی غلطی نہیں، یہ سوچی سمجھی سازش ہے۔ سارے ٹبر کو لے کر شاہی مہمان خانے میں بیٹھی تھی تو سازش یاد نہیں آئی؟
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب میں ایک اور بہترین فیچر کے اضافے کا فیصلہ
سعودی عرب کے بارے میں بیان
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بارے میں بیان عمران خان کی ذہنی غلاظت ہے اور جان بوجھ کر دیا گیا ہے۔ پنکی پیرنی اور عمران میں کوئی فرق نہیں، سب کچھ عمران خان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا۔ پنکی پیرنی نے عمران کی پڑھائی پٹی عوام کو سنائی۔ ان کے جھوٹ کی گند سے سعودی عرب محفوظ ہے، نہ امریکا، نہ چین اور نہ پاکستان۔ پنکی پیرنی نے جو بھی کہا، عمران کے کہنے پر کہا۔ اب باقی سب وضاحتیں جھوٹ اور فراڈ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کے سست ہونے کی ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی
سائفر اور سرمایہ کاری
"ایکسپریس نیوز" کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو بیوقوف بنے، اُن کے لیے عرض ہے کہ سائفر سے بات ننگے پاؤں تک آ گئی ہے۔ عمران خان نے پنکی پیرنی سے بیان سعودی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنے کے لیے دلایا۔ چورنی نے مورنی بننے کی ناکام کوشش کی لیکن یہ صرف 'مکارنی' ہے۔ عمران خان نے پنکی پیرنی سے بیان دلوایا اور اب خود اُن کے بیان پر پاپندی لگوائی۔
خانہ کعبہ کا ذکر
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ننگے پاؤں مدینہ جانے والوں نے خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی جعل سازی سے بیچ کر کروڑوں روپے کمائے۔ تعلیم، تربیت، عقل و اخلاق سے عاری عالمی بھکاری سعودی عرب سے تحفے سمیٹتے رہے۔ سارے ٹبر کو لے کر شاہی مہمان خانے میں بیٹھی تھی تو سازش یاد نہیں آئی؟ انتشار کی کال میں بشریٰ اور عمران خان کے بچے کہاں ہیں؟ اپنے بچے ٹھنڈی ہواؤں میں اور ملک کے بچے تباہی کے دور میں؟