چیچہ وطنی: پی ٹی آئی قافلے کو روک لیا گیا، ایم این اے رائے حسن نوازسمیت 10کارکن گرفتار
گرفتاری کی تفصیلات
چیچہ وطنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیچہ وطنی سے پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت کیلئے جانے والے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز سمیت 10 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات: جب ایک مجرم یوجین وی ڈیبس نے جیل سے صدارتی مہم چلائی
پولیس کا اقدام
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیچہ وطنی سے پی ٹی آئی کا قافلہ رائے حسن نواز کی قیادت میں اسلام آباد جارہا تھا کہ پولیس نے پی ٹی آئی قافلے کو بائی پاس روڈ پر روک دیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے 10 کارکنان کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ایم این اے رائے حسن نواز کی گاڑی کو بھی گھیرے میں لے لیا۔
رائے حسن نواز کا موقف
رائے حسن نواز کا کہنا ہے کہ ہر حالت میں اسلام آباد پہنچیں گے۔