جدہ میں آئی پی ایل کی بولیاں، کون کتنے میں فروخت ہوا؟ جانئے
جدہ میں آئی پی ایل 2025 کی بولی
جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں انڈین پریمیئر لیگ 2025 ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی بولیاں لگائی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپینز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں
نیلامی کی شروعات
آئی پی ایل 2025 کی نیلامی کے پہلے دن ایونٹ شروع ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر 110 کروڑ روپے خرچ ہوگئے اور تمام فرنچائزز نے اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں پر بولیاں لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی مقیم افغان لوگوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا: عظمیٰ بخاری
سب سے مہنگے کھلاڑی
بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت 27 کروڑ بھارتی روپے کے ساتھ سب مہنگے نیلام ہوئے جنہیں لکھنو سپر جائنٹس نے خریدا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق کپتان شریاس ائیر کو پنجاب کنگز نے 26.75 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا
دیگر اہم خریداری
انگلینڈ کے جوس بٹلر 15.75 کروڑ میں فروخت ہوئے جنہیں گجرات ٹائٹنز نے خریدا، گزشتہ سیزن میں وہ راجستھان رائلز کی ٹیم کا حصہ تھے۔ بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو پنجاب کنگز نے 18 کروڑ روپے دے کر ٹیم میں شامل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
بین الاقوامی کھلاڑیوں کی بولیاں
جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا کو گجرات ٹائٹنز نے 10.75 کروڑ روپے کی بولی لگا کر ٹیم میں شامل کرلیا۔ گلین میکسویل 4.20 کروڑ بھارتی روپے میں پنجاب کنگز کا حصہ بن گئے۔ مچل اسٹارک کو 11.75 کروڑ بھارتی روپے میں دہلی کیپیٹلز نے حاصل کیا۔
میگا نیلامی کی تاریخیں
واضح رہے کہ اس سال آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی 24 اور 25 نومبر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد کی جارہی ہے۔








