پاکپتن؛ عدالت کا تحریک انصاف کے کارکنان کی رہائی کا حکم
پاکپتن کی عدالت کا فیصلہ
پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کی مقامی عدالت نے گرفتار تحریک انصاف کے کارکنان کی رہائی کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2019 میں بالاکوٹ حملے کے بعد پاکستانی فوج نے جن ٹارگٹس کو نشانہ بنایا ان میں سے ایک کے قریب کونسی بھارتی اہم شخصیت موجود تھی؟ بڑا انکشاف ہوگیا
پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، پاکپتن میں گزشتہ روز سے پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے بعد عدالت نے کارکنان کی رہائی کے آرڈر جاری کردیئے۔
قانون کی خلاف ورزی اور گرفتاری
پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔ پاکپتن سے اسلام آباد روانہ ہونے والے کارکنان اور مقامی قیادت کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔ سول جج شاہد ندیم نے عدالتی فیصلہ جاری کردیا۔








