اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ٹھیک نہیں تھا، پی ٹی آئی میں سب دہشت گرد نہیں: حسن مرتضیٰ
حسن مرتضیٰ کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں سب دہشت گرد نہیں، حکومت کا فرض ہے کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس دینے میں تنخواہ دار طبقہ پھر آگے، 6 ماہ میں 226 ارب ٹیکس دیا
فتنہ اور انتشار کا تذکرہ
حسن مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فتنے کے زوال میں کسی کا ہاتھ نہیں بلکہ اس پارٹی کا اپنا ہاتھ ہے۔ ہم نے ضیاء مارشل لاء دیکھا لیکن کبھی اداروں کی بات نہیں کی، ہم آج بھی کہتے ہیں کہ جنرل ضیاء جمہوریت دشمن تھے۔ پیپلز پارٹی آج بھی اپنے نظریات پر کھڑی ہے۔ 27 دسمبر پیپلز پارٹی کے لیے سیاہ ترین دن ہے، ملک میں موجود فتنہ اور انتشار زوال پذیر ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی تعلیم، تحفظ اور فلاح کی سمت اٹھ رہا ہے:رانا سکندر حیات
اسلام آباد کے واقعات پر تنقید
"جنگ" کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ٹھیک نہیں تھا، ایک وزیرِ اعلیٰ، ایک مجرم کو چھڑوانے کے لیے وفاق پر چڑھائی کرتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ 30 نومبر کو بھرپور طریقے سے پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس منایا جائے گا، ہم پارٹی کو پنجاب میں مضبوط کریں گے۔








