لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر بنائیں گے: وزیراعلیٰ مریم پنجاب
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ سپیشل ہیروز کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ خصوصی افراد اپنے جذبے سے دنیا کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اور کہانی چل سکتی تھی۔۔۔
خصوصی افراد کے عالمی دن پر پیغام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیشل افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کے سپیشل ہیروز کو سلام، آپ ہمارا فخر ہیں۔ معاشرے کی اصل خوبصورتی یہ ہے جب سپیشل ہیروز کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم ہوں۔ پنجاب حکومت خصوصی افراد کی زندگیوں کو آسان اور باوقار بنانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ نادار سپیشل ہیروز کے لیے "ہمت کارڈ" لانچ کیا ہے۔ ہمت کارڈ سے نادار سپیشل افراد کو ہر سہ ماہی میں ساڑھے دس ہزار روپے ملے گا۔ سپیشل افراد اورنج لائن، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میٹروبس میں بھی ہمت کارڈ کے ذریعے مفت سفر کرسکتے ہیں۔
فراہم کی جانے والی سہولیات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سپیشل ہیروز کو ہیرنگ ایڈ، ویل چیئر اور مصنوعی اعضاء بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر بنائیں گے۔ خصوصی تعلیم کے فروغ کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔ سپیشل ہیروز کے لیے میرے در ہمیشہ کھلے ہیں۔ ان شاء اللہ پنجاب ایسی ترقی کرے گا کہ کوئی بھی ترقی سے پیچھے نہ رہے گا۔