ملک کو مزید نئے یا “آخری کارڈ” کی نہیں امن اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،شیری رحمان
اسلام آباد میں شیری رحمان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ملک کو مزید نئے یا "آخری کارڈ" کی نہیں امن اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی 2026 سے پرامید ۔۔۔2025 کی کامیابیاں اور عوامی اعتماد 2026 کیلیے مثبت بنیاد فراہم کر رہے ہیں
تحریک انصاف کی سیاست پر تنقید
پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ تحریک انصاف مسلسل عدم استحکام اور تصادم کی خطرناک سیاست کر رہی ہے۔ خدارہ عدم استحکام، بدامنی اور نفرت کی سیاست سے نکل آئیں۔
سیاسی تاریخ کے بدترین دن
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 24 نومبر کو ملکی سیاسی تاریخ کے بدترین دن کے طور یاد رکھا جائے گا۔ کیا آپ اب بھی ان سے نہیں سیکھے؟ اب نسلی تعصب کو ہوا دینے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی غلطیوں اور طرز سیاست کو درست کریں۔








