فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر فوج کی قانونی تعیناتی کیخلاف پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار
فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے پاک فوج کی قانونی تعیناتی کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے پر اظہار تشویش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب : مزید 19 شہروں میں سیف سٹی منصوبے کی توسیع کی منظوری
آرمی چیف کا اجلاس کی صدارت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ فورم کے شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ پروپیگنڈہ بعض سیاسی عناصر کے مذموم عزائم کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے، پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان کی عوام، مسلح افواج اور اداروں کے درمیان دراڑ پیدا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم لیاقت علیخاں کی تقریر نے عوام میں اتنی یکجہتی اور لڑنے مرنے کاولولہ پیدا کر دیا کہ بھارت کو پاکستان کی سرحدوں سے افواج کو پیچھے ہٹانا پڑا۔
جعلی خبروں کا سدباب
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اس بات کے عزم کا اظہار کیا گیا کہ سیاسی و مالی فوائد کی خاطر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فورم نے کشمیری عوام کےلیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مصری میوزیم سے چوری ہونے والا فرعون دور کا سونے کا کڑا 4 ہزار ڈالر میں فروخت، 4 ملزمان گرفتار
دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کا تجزیہ
فورم نے انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جامع تجزیہ کیا، فورم نے بلوچستان میں دہشت گردوں بالخصوص بی ایل اے مجید بریگیڈ کے خلاف آپریشن پر خصوصی توجہ دینے کا عزم کیا۔ اسی طرح فورم نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلیے دشمن قوتوں کی ایماء پر کام کرنے والے دہشت گردوں کو بےاثر کرنے کا عزم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اس ملک کو تمہارے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، تم خود کو حکمران کہتے ہو، میں کہتا ہوں تم حکمران نہیں ہو، تم دھاندلی کے ذریعے آئے ہو،مولانا فضل الرحمان
پروپیگنڈے کے خلاف مؤقف
شرکاء فورم کا کہنا تھا کہ یہ پروپیگنڈا بعض سیاسی عناصر کے مذموم عزائم کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان کی عوام، مسلح افواج اور اداروں کے درمیان دراڑ پیدا کرنا ہے۔ شرکاء کانفرنس نے کہا کہ بیرونی عناصر کی مدد سے کیے گئے پروپیگنڈے کی ایسی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
وقت کی اہم ضرورت
فورم نے کہا کہ سیاسی و مالی فوائد کی خاطر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔










