گلے شکووں پر مبنی ویڈیو کے بعد دانیہ شاہ کو شوہر سے گاڑی مل گئی

ویڈیو کی تفصیلات
لاہور (آئی این پی) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی دوسرے شوہر شہزاد حکیم سے کیے گئے گلے شکووں کے بعد اب نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ یہ ویڈیو دانیہ شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے وی لاگ کی شکل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اراکین کانگریس کا وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ کرتار پور راہداری وگوردوارہ صاحب کا دورہ، زیرو پوائنٹ پر گفتگو
غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش
ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کری ایٹر دانیہ شاہ کو اپنے نئے وی لاگ میں شوہر شہزاد حکیم کے ساتھ بیٹھے غلط فہمیاں دور کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں شہزاد حکیم کہتے ہیں کہ دانیہ شاہ نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے مجھ سے ناراضی کا اظہار کیا تھا، اس ویڈیو کے بعد بہت سی افواہیں زیرِ گردش تھیں جن کی ہم تردید کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا
مثبت پیغام
شہزاد حکیم اور دانیہ شاہ نے وی لاگ میں اپنے درمیان سب ٹھیک اور مثبت ہونے کا پیغام دیا ہے۔
@saimone76 Aj esa kia ho gya k shahzad a gya ghr ???????? . #daniashah #lifestyle #trending #daniashahson #shahzadhakeem #usatoday #familyvlog #dailyvlog ♬ original sound - Daily Vlogs
وی لاگ کا اختتام
وی لاگ کے آخر میں شہزاد حکیم کو گاڑی کی چابی دوبارہ اپنی اہلیہ دانیہ شاہ اور ان کے بیٹے کے حوالے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔