وزیراعلی مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں
مریم نواز کی بین الاقوامی کانفرنس میں شمولیت
انا طولیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 10 Years Later: Hearings Scheduled for PTI’s 2014 Protest Applications
تقریر اور ملاقاتیں
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے کانفرنس میں شریک رہنماؤں، سفارتکاروں اور مندوبین نے تقریر کے بعد مریم نواز سے ملاقات کی۔ مندوبین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے خواتین اور بچوں کی تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے لیے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا؟ ویڈیو تجزیہ
وعظ اور تجاویز کی پذیرائی
مندوبین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کو سراہا اور ان کی تقریر کو انتہائی متاثر کن قرار دیا۔ مندوبین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وژن اور پالیسیز سے بڑی تبدیلی آئے گی، اور وہ آپ کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ بعض مندوبین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو اپنی تجاویز بھجوانے کی بھی درخواست کی۔
غیر رسمی گفتگو
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مندوبین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تجاویز خواتین اور بچوں کی بہتری کی عالمی تحریک کے حوالے سے بڑا سنگ میل ثابت ہوں گی۔








