حکومت کا کنونشن میں شرکت کرنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ
حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی پسماندہ کمیونٹیز کی جانب سے عالمی بینک کی کاوشوں پر خراج تحسین
خصوصی انتظامات اور پروٹوکول
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے استقبال کیلئے ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کنونشن میں آنے والوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش بلے باز نے جاوید میانداد کا 31سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
وزارت سمندر پار پاکستانیز کی کوششیں
وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب اجے دیوگن کے ایک مذاق پر ساتھی اداکار کی بیوی نے زہریلی گولیاں کھالیں، پھر کیا ہوا؟ حیران کن انکشاف
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بہترین فورم
اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا فورم فراہم کرے گا جہاں بیرون ملک پاکستانی، حکومتی نمائندگان اور قومی ادارے ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی مقام پر معلومات، رہنمائی اور خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیاء کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی
معاشی ترقی میں اوورسیز کمیونٹی کا کردار
وزارت کے مطابق، اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان کے ترقیاتی عمل میں موثر کردار ادا کرنے کی دعوت دی جائے گی، اور ان کے لیے موجود سہولیات اور پالیسیوں میں بہتری کے لیے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: طلال چودھری کا بیان حقائق سے زیادہ سیاسی الزام تراشی اور اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کمزور کوشش ہے،پی ٹی آئی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اہمیت
وزارت نے بتایا کہ پاکستان کے باسی جہاں کہیں بھی بستے ہوں، وہ دل سے پاکستانی ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں بلکہ ان کی ترسیلات زر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ حکومت ان کے جذبہ حب الوطنی، قربانیوں اور ملک سے غیر متزلزل وابستگی کو سلام پیش کرتی ہے۔
حکومت کی ترجیحات
وزارت کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دلوں کے قریب ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود، سہولت کاری، اور انہیں پاکستان سے جوڑنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ اسی جذبے کے تحت پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج 13 تا 15 اپریل اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا، اور ان کی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔








