پاکستان اور افغانستان کے معاملات میں بہتری آرہی ہے: عرفان صدیقی
تحسین کی جانے والی پاک افغان تعلقات کی بہتری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: درمیانی مشورے سے طے پایا کہ دریا کے نیچے سے سرنگ نکالی جائے، کھدائی کا کام شروع ہوا، اچانک پانی ٹپکنا شروع ہو گیا اور پھر مقدار بڑھتی ہی چلی گئی۔
کمیٹی کا بریفنگ اجلاس
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹواریوں کی آسامیوں پر غیر متعلقہ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے ملاقات کی ہدایت
دوطرفہ مذاکرات کے اعادہ کی توقع
عرفان صدیقی نے کہا کہ ان دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا۔ صادق خان نے بتایاکہ ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے۔ ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کارروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے مو¿قف کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعمیراتی میٹریل کے ٹرک اور آؤٹ ریلیوں والے ہو جائیں ہوشیار، 24 گھنٹے مانیٹرنگ شروع، اہم احکامات جاری
ایران میں پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں مارے جانے والے پاکستانیوں کا تعلق بہاولپور سے ہے۔ اس معاملے پر دفتر خارجہ کام کر رہا ہے، ان کی میتیں لانے پر کام ہورہا ہے، دفتر خارجہ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے اور ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
ایرانی حکومت کا ردعمل
عرفان صدیقی نے کہا کہ واقعہ کی ایرانی حکومت نے مذمت کی ہے۔ ایران سے اعلیٰ سطح کے رابطوں کا امکان ہے۔ کمیٹی نے افغانستان کے معاملے پر ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔








