جب تک ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تب تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی: رانا ثنا اللہ

رانا ثناء اللہ کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جب تک ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تب تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی۔ سماء کے پروگرام ’ریڈ لائن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے معاملات میں بری طرح الجھتی جارہی ہے اور جب تک یہ جماعت الجھی رہے گی پاکستانی سیاست کو بھی الجھائے رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آٹھ مقام: کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کاٹ دی
پی ٹی آئی کی صورت حال
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یہ جس راستے پر جانا چاہتے ہیں اس سے نہ صرف جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی بلکہ ان کو کوئی منزل بھی نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے: محسن نقوی
مسائل کا حل
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ ہم نے اپنے مسائل اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کر کے حل کرنے ہیں، تاہم یہ مسائل اس طرح حل نہیں ہوں گے۔ جب سیاسی قیادت سر جوڑ کر بیٹھے گی، تبھی حل ممکن ہو گا۔ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغلپورہ میں مبینہ تشدد سے بہو کے جاں بحق ہونے کا نوٹس، سخت قانونی کارروائی کا حکم
مذاکراتی کمیٹیاں اور سیاسی صورتحال
ن لیگی رہنما نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیز میں جو گفتگو ہوئی سب کو معلوم ہے کہ وہاں سے کون چھوڑ کر بھاگا تھا؟ یہ لوگ عوام کے گھروں تک جا کر ذاتی طور پر پریشان کرتے ہیں۔ عون عباس کو جس طرح گرفتار کیا گیا، میں نے اس کی مذمت کی تھی۔
اختتامی خیالات
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جہاں سے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں وہاں سے نہیں ملے گا۔ اگر سیاسی مسائل حل ہوں تو ایک سال میں حل ہونے والے معاملات ایک ماہ میں بھی ہو سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں تقاریر اور خطابات میں بڑی بڑی باتیں کی جاتی ہیں، مگر جب تک سیاسی جماعتیں بیٹھ کر بات نہیں کریں گی اور ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تو موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی۔