سیف علی خان نے راتوں رات اپنا آبائی گھر کیوں چھوڑا؟ حیران کن انکشاف

سوہا علی خان کا خوفناک تجربہ

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے اپنی پھوپھو کے جن سے تھپڑ کھائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی نے خود کو قیدی نمبر 805 قرار دیدیا لیکن انہیں یہ نمبر کس نے دیا؟ جانیے

ہارر فلم کی واپسی

بھارتی میڈیا کے مطابق سوہا علی خان نے حال ہی میں ہارر فلم 'چھوری 2' کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کی ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ پیش آنے والا خوفناک تجربہ بھی شیئر کیا جس کی بدولت ان کے اہل خانہ کو کوٹھی جیسا گھر بھی چھوڑنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور پارٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، وقاص اکرم کا بیان

پرانے زمانے کی کوٹھی

سوہا علی خان نے بتایا کہ 'ماضی میں ہمارا خاندان پٹودی پیلس کے ساتھ والی بنی پیلی کوٹھی میں رہائش پذیر تھا جو بالکل کھنڈر جیسی تھی۔'

یہ بھی پڑھیں: Both SSPs Must Present Progress Reports or Face Arrest Warrants: Islamabad High Court Remarks in Recovery Case

خوفناک واقعہ

سوہا نے پیلی کوٹھی سے متعلق اپنے خاندان کا ایک خوفناک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 'ایک مرتبہ اس کوٹھی میں جن نے میری پھوپھو کو تھپڑ مار دیا تھا اور ان کے چہرے پر اس تھپڑ کے واضح نشان بھی موجود تھے۔ اگرچہ میری اس وقت پیدائش نہیں ہوئی تھی لیکن اس کوٹھی کے آج تک خالی رہنے کی وجہ تو ضرور کچھ ہے، پھر اس ڈراؤنے واقعے کے بعد ہمارے خاندان نے راتوں رات اس کوٹھی کو خالی کردیا تھا۔'

فلم میں منفرد کردار

یاد رہے کہ بالی اداکارہ سوہا علی خان ان دنوں اپنی فلم چھوری 2 میں منفرد اور چونکا دینے والے کردار داسی ماں کے لیے خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔ یہ فلم 2021 کی ہارر فلم چھوری کا سیکوئل ہے، جس میں نصرت بھروچا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...