ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی کا دو ٹوک اعلان
پاکستان ویمن ٹیم کا بھارت جانے سے انکار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح اعلان کیا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم انڈیا نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب معاہدہ ہو چکا ہے تو پھر وہی معاہدہ چلے گا، اور نیوٹرل وینیو کا فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوب مشرقی ایشیا میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 1300 سے تجاوز کر گئیں
محسن نقوی کا بیان
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ایک ٹیم کی طرح کھیلے گی تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔ ہر ٹیم کے لیے یہی ضروری ہے کہ وہ مل کر کھیلیں، اسی صورت میں اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویمن کرکٹرز کو انعام ملنا یقینی ہے، یہ ان کا حق ہے۔ بھارت میزبان ہے اور انہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ کس جگہ کھیلانا ہے۔
قومی ٹیم کے مستقبل کے فیصلے
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے حوالے سے آئندہ فیصلے بھی ہوں گے۔ انہوں نے عاقب جاوید کو عبوری کوچ مقرر کیا تھا اور یہ معاملہ آئندہ ہفتے پر مزید غور کیا جائے گا۔ صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رضوان ناراض نظر آ رہے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ میرے پاس اختیارات نہیں، میں اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔








