خواتین کی معاشی خودمختاری اور کاروباری ترقی کیلئے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں، حنا پرویز بٹ
پنجاب کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کا ایونٹ میں شرکت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن پنجاب اسمبلی اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) لاہور میں منعقدہ ایمپاورمنٹ ایونٹ "Her Legacy: Empowering Women with Corporate Ties" میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ؛شادمان میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
ایونٹ کا مقصد
تقریب کا اہتمام The Lawgical اور Let’s Sprout نے مشترکہ طور پر کیا، جس کا مقصد خواتین کاروباری افراد، کارپوریٹ سیکٹر کی خواتین رہنماؤں اور سٹارٹ اپس کے مابین روابط کو فروغ دینا تھا۔ ایونٹ میں خاص طور پر سنگل مدرز اور گھریلو سطح پر کاروبار کرنے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وکالت معزز پیشہ ہے لیکن افسوس اسے بھی کالی بھیڑوں نے بدبو دار بنا دیا، گندی مچھلیاں کم ہی ہوتی ہیں لیکن تعفن کی بدبو دور تک جاتی ہے۔
حنا پرویز بٹ کا خطاب
اپنے خطاب میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پاکستان میں صرف 1% خواتین رسمی معیشت کا حصہ بن پاتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ اُن میں صلاحیت کی کمی ہے، بلکہ وہ مواقع اور رسائی سے محروم ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ایسے معاشی و سماجی نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے جہاں خواتین کو سپورٹ، سرمایہ کاری اور پالیسی سطح پر نمائندگی دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: چائلڈ میرج کے خلاف بل صرف ایک قانون سازی نہیں بلکہ بلوچستان کی بیٹیوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی بنیاد ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
حکومت کے اقدامات
حنا پرویز بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کی فلاح و بہبود اور خودمختاری کے لیے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ڈے کیئر سینٹرز، خواتین کے لیے سیکیورٹی ایپ اور کاروباری معاونت جیسے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی انتہاءپسند سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اسلام مخالف بیانات پر گرفتار
نیٹ ورکنگ سیشنز اور پینل ڈسکشنز
ایونٹ میں نیٹ ورکنگ سیشنز، پینل ڈسکشنز شامل تھے، جن میں خواتین کی معاشی شمولیت، مالی رسائی، اور بزنس گائیڈنس پر گفتگو کی گئی۔
اختتامی کلمات
تقریب کے اختتام پر عبیدہ فائز (سی ای او، لیٹس سپراؤٹ) اور چوہدری فیصل نواز (سی ای او، دی لاجیکل) نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خواتین کے لیے ایک مربوط، محفوظ اور حوصلہ افزا کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔








