بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے: وزیراعظم
پولیو کا خاتمہ: وزیراعظم کی اہم گفتگو
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹ کیس: کمرۂ عدالت میں وکلاء کی تلخ کلامی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ
انسداد پولیو مہم کا آغاز
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے، انہوں نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا سندھ میں کم ازکم اجرت 42,000 روپے مقرر کرنے پر اظہار تشویش
مربوط حکمت عملی اور سکیورٹی انتظامات
انہوں نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی سی ایم اسپیشل گیمز 2025 شروع، 500 خصوصی کھلاڑی 9 مختلف گیمز میں حصہ لے رہے ہیں
والدین کا کردار
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے تعاون کریں، اور معاشرے کے تمام طبقات پولیو موذی وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا یوم شہادت،فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کاشاندار الفاظ میں خراج عقیدت
پنجاب بھر میں مہم کی تیاری
خیال رہے کہ انسداد پولیو پروگرام سربراہ کے مطابق پنجاب بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنجاب کے تمام اضلاع میں ویکسین، لاجسٹکس کی سپلائی مکمل کرلی گئی ہے۔
اہم معلومات
واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم کو 21 اپریل سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس مہم میں ساڑھے 45 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کی ویکسین پلائی جائے گی جبکہ ملک گیر انسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ 15 ہزار پولیو ورکر حصہ لیں گے۔








